کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کادوربہترین تھا،سابق صدرکو سازش کے ذریعے اقتدارسے ہٹایاگیا۔فوج کوحکومت میں شریک کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کےمرکزنائن زیروپردعوت حلیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں فوجی حکومتوں کےدور میں عوام کی کونسلر تک رسائی ممکن بنی۔ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخاب تک نہیں ہوئے۔آئین میں ترمیم کرکےفوج کوشامل اقتدارکیا جائے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم یو ایم کے قائد نے کہا کہ انھیں سازش کےذریعےاقتدارسےہٹایاگیا۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے حوالے سےالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم کاکام تعلیم کافروغ ہے،رکاوٹیں کھڑی کرنانہیں۔
تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کرنے والا شخص وزیرتعلیم ہوتوملک کاکیا بنے گا، ایم کیو ایم کے قائد نے اقتدار میں آکر یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور اسکولوں کو اصطبل بنانے والوں کونشان عبرت بنانے کا اعلان کیا۔