منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد جو پی ایم الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں ان فٹ ہو گئے تھے ان کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے پی سی بی نے باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ابرار احمد جو پریکٹس میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اسپنر کے دائیں گھٹنے میں درد کے بعد میڈیکل پینل نے ان کا معائنہ کیا اور ایم آر آئی اسکین کرایا تھا۔

- Advertisement -

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسپنر ساجد خان کو ابرار احمد کے متبادل کے طور پر آسٹریلیا بھیجا جا رہا ہے اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر ساجد خان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں