جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی پاک فوج کے حق میں ریلی، آرمی چیف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین نے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا ، شرکا نے ریلی میں آرمی چیف عاصم منیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

تفصیلات کے مطابق ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کےزیراہتمام پاک فوج کےحق میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں بچوں، خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا نے ریلی میں آرمی چیف عاصم منیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرےبلندکئے ، شرکا نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور آرمی چیف عاصم منیر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

- Advertisement -

چیئرمین ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن نے کہا کہ آرمی چیف نےمعیشت کومضبوط کرنےمیں اہم کرداراداکیاہے، اوورسیزپاکستانی اپنے آرمی چیف اورافواج پاکستان کیساتھ ہیں اور اوورسیزپاکستانی اپنےوطن عزیزمیں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کوپاک فوج سےبدظن کرنابھارت کاخواب ہے، ہم دنیاکےجس بھی خطےمیں رہیں گےافواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑےہیں۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ریاست پاکستان کی حفاظت کےلیےہمیشہ کوشاں ہے، جو پاک فوج اورعوام کوعلیحدہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کےدشمن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں