منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

پاکستان کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ائیرفورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت لی، محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اورغیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق ہماری بری،بحری،فضائی افواج نےملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کاہمیشہ نام روشن کیا ہے اور ان کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز مل گیا۔

پاکستان ائیرفورس کےآفیسرکیڈٹ محمدطلحہ نےآسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیرجیت لی ، محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اورغیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔

- Advertisement -

محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں تربیت میں تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کیں ، اس دوران فوجی مشقوں اورتعلیمی میدان میں مسلسل بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی نے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ کو بہترین کارکردگی کے صلے میں اعزازی شمشیر سے نوازا ہے۔

ہماری افواج کی انتھک کاوشوں کی بدولت کامیابی کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں