منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سارہ شریف قتل کیس : والد، والدہ اور چچا کا قتل کے الزام سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سارہ شریف قتل کیس میں مقتولہ کے والد عرفان ، والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک نے قتل کے الزام سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی عدالت میں 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی، تینوں ملزمان نے ویڈیو لنک پر اولڈ بیلی عدالت میں حاضری دی۔.

عدالت میں سارہ شریف کے والد عرفان ، والدہ بینش اور چچا فیصل نے قتل کے الزام سے اور موت کی وجہ کے جرم سے بھی انکار کردیا۔

- Advertisement -

ہائی کورٹ آئندہ ستمبر میں اس مقدمے کی باقاعدہ سماعت کرے گی، جو چھ ہفتے تک جاری رہنے کی امید ہے۔

یاد رہے برطانوی پولیس کو دس سالہ سارہ شریف کی لاش دس اگست کو گھرسے ملی تھی، جس کے بعد سے اس کا باپ ملک عرفان دوسری بیوی اور چار بچوں سمیت غائب تھا، جن کےبارے میں پتہ چلا کہ وہ پاکستان فرار ہوگئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سارہ کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے تھے۔

بعد ازاں سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل ملک کو برطانیہ میں لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ پاکستان میں عرفان اور بینش کے پانچ بچے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

سارہ شریف قتل کیس میں والدین اور چچا پر قتل کی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے تاہم ملزمان نے فرد جرم ماننے سے انکار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں