اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : حجام کی دکان پر قینچی سے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :حجام کی دکان پر جھگڑے کے دوران قینچی سے وار کرکے 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے سیف گوٹھ میں لڑائی کے دوران نوجوان کو قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت 25 سالہ رحمان لاشاری کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تھا، مقتول کو حجام کی دکان پرقینچی کے وار کرکےقتل کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ قتل کے الزام میں حجام کی دکان سے3افرادکوحراست میں لےلیا، مقتول حجام کی دکان پرملازم تھا اور دیگر ملازمین کے ہمراہ دکان پر ہی رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا دکان پر کام کرنے والے دیگر ساتھیوں سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کی بنا پر مقتول کو قتل کیاگیا، پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد مزید کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

مقتول کے بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میرابھائی حجام کی دکان میں قینچی لینےگیاتھا، کچھ لوگ دکان پر موجود تھے،بھائی کی ان سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی پروہاں موجودافرادنےبھائی پرقینچی سےوارکیے۔

مقتول کے کزن کا کہنا تھا کہ میرے سامنے لڑائی شروع ہوئی تھی، تین افراد نے رحمان کو خوب پکڑ کر مارا اور پھر قینچی سے وار بھی کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں