بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اپنے بچوں کی تصویر کھینچنے پر فوٹو گرافرز پر برس پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں امبانی انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ ستاروں اور ان کے بچوں نے شرکت کی۔
اسکول کی تقریب میں ایشوریہ رائے بچن، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، گوری خان، شاہد کپور، ودیگر بھی موجود تھے۔
امبانی انٹرنیشنل اسکول میں شاہد کپور کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں، اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شاہد کپور فوٹوگرافرز پر غصہ کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت باہر کھڑے گاڑی کا انتظار کررہے ہیں اسی دوران فوٹو گرافرز ان کے بچوں کی تصویر کھینچنا شروع کردیتے ہیں جس پر انہیں غصہ آگیا۔
شاہد کپور کہتے ہیں کہ ’بچوں کے ساتھ مت کرو نہ تم لوگ، پہلے ہی کافی تصاویر لے چکے ہو۔‘
واضح رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شاہد کپور اس سے قبل بھی اہلیہ اور ساس کے ساتھ فوٹو گرافر کی جانب سے تصاویر لیے جانے پر غصے میں آگئے تھے۔
اداکار کہتے ہیں کہ میں یہی کھڑا ہوں پاگلوں کی طرح کیوں چلا رہے ہو؟ آرام کرو یہیں ہیں ہم، جب میں گاڑی میں چلا جاؤں گا تب چلانا۔‘
شاہد کپور نے آخری بار فلم ’فرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلم رومینٹک کامیڈی ہوگی جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔