جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ساؤتھ سپراسٹار روی ’نوجوان امیتابھ بچن‘ کے روپ میں جلوہ گرہونے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار روی تیجا کی ’مسٹر بچن‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ وہ اپنے اگلے پروجیکٹ میں ’امیتابھ بچن‘ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

اداکار اور پروڈیوسر روی تیجا ساؤتھ کی فلموں کا ایک جانا پہچانا نام ہے، انھیں مداح ’ماس مہاراجہ‘ کی عرفیت سے بھی جانتے ہیں۔ ان کی نئی فلم ’مسٹری بچن‘ کی پہلی جھلک اتوار کی جاری کی گئی ہے جس میں وہ ہو بہو میگا اسٹار کی طرح نظر آرہے ہیں۔

پوسٹر میں پس منظر میں امیتابھ بچن کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ روی نے اس میں امیتابھ کے 70 اور 80 کی دہائی والے اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔

- Advertisement -

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تیجا نے امیتابھ بچن کو ٹیگ بھی کیا اور ان کے مشہور ڈائیلاگ کے ساتھ لکھا، ’’مسٹر بچن، نام تو سنا ہوگا‘‘۔

ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار سر بچن صاحب کے نام کے ساتھ کردار ادا کررہا ہوں۔

’مسٹر بچن‘ کے فلم میکر ہریش شنکر کے ساتھ یہ روی تیجا کا تیسر اشتراک ہے اس سے پہلے وہ لوگ ایک ساتھ ’شاک‘ اور ’میراپاکے‘ بناچکے ہیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ بھاگیہ شری بورسے، جنھوں نے اس سال کے شروع میں ’یاریاں 2‘ سئ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اس فلم سے تیلگو انڈسٹری میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں