جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سی آئی ڈی کی اداکارہ نے والدہ کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مقبول ڈرامے ’سی آئی ڈی‘ کی اداکارہ ویشنوی دھنراج نے گھر والوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے والدہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ویشنوی دھنراج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے بارے میں بتارہی ہیں۔

ویشنوی نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اس وقت تھانے میں موجود ہیں، میری فیملی نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، میرا چہرہ اور ہاتھ زخمی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، میری مدد کریں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویشنوی کی درخواست پر ان کی والدہ اور بھائی کیخلاف نان کاگنیسیبل کیس درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نان کاگنیسیبل کیس میں پولیس عدالتی حکم کے بغیر نہ تفتیش کر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ویشنوی دھنراج کے اہلخانہ نے اُنہیں گھر میں یرغمال بناکر رکھا ہوا تھا، ان کی والدہ اور بھائی نے اُن کا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا، اداکارہ کو گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں