23.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سے پاکستان اسٹیل مل کو نکال دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کر دی جس میں سے پاکستان اسٹیل مل کو نکال دیا گیا ہے اور نئی فہرست میں اداروں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

جاری کردہ مذکورہ فہرست میں سب سے زیادہ توانائی شعبے سے تعلق رکھنے والے 14 ادارے شامل ہیں۔ فنانشل، ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4، چار اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انڈسٹریل سیکٹر کے 3 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ ہوا بازی شعبے کا ایک ہی ادارہ پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔

نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر، گدو، نندی پور پاور پلانٹس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی فعال نجکاری فہرست کا حصہ ہیں۔

اس فہرست میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی شامل ہیں جب کہ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد اور پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں