جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فلم ’ڈنکی‘ میں نے اپنے لیے بنائی ہے! شاہ رخ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ ریلیز ہونے والی ہے اور سپراسٹار کے مداح انھیں پھر سے بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی بے تاب نظر آتے ہیں۔

کنگ خان نے ’ڈنکی‘ کو اپنی ’بہترین فلم‘ قرار دے کر شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے جب کہ سپراسٹار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈنکی انھوں نے اپنے لیے بنائی ہے۔ وہ فلم کی پروموشن کے حوالے سے گزشتہ دنوں دبئی گئے تھے جہاں کنگ خان نے مداحوں سے بات چیت کی۔

شائقین سے ملاقت کے دوران شاہ رخ خان سے ’ڈنکی کے لیے تین الفاظ‘ کہنے کو کہا گیا جس کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ’راج کمار ہیرانی‘، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ میری بہترین فلم ہے‘، برائے مہربانی 21 دسمبر کو اسے ضرور دیکھیں۔

- Advertisement -

جب شاہ رخ خان ڈنکی کو اپنی ’بہترین فلم‘ قرار دیا تو ساتھ کھڑے میزبان نے حیرت سے ’کیا‘ کہا جبکہ وہاں موجود شائقین بے ساختہ تالیاں بجاتے ہوئے شور کرنے لگے۔

شاہ رخ خان کے انسٹاگرام فین پیج پر دبئی کے مذکورہ ایونٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں ’ڈنکی میری بہترین فلم‘ لکھا گیا ہے۔

ایک اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ انھوں نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ بنائی جبکہ اپنے لیے انھوں نے فلم ’ڈنکی‘ بنائی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ21 دسمبر کو ’ڈنکی‘ دیکھنے جائیں مجھے یقین ہے کہ آپ کو فلم میں کچھ ایسا ضرور ملے گا جو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ یہ فلم یقیناً آپ کو بھی ہنسائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں