ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے حذیفہ کی فائنل میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی اسکواش کے جونیئر کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے شاندار  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکی کھلاڑی رشی سری واستو سے ہوگا۔

حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں ایکواڈور کے جیویئر رومو کو تین صفر سے شکست دی اور ان کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13 اور 6-11 رہا۔

- Advertisement -

پاکستانی نوجوان اسکواش پلیئر مسلسل 6 میچز جیت کر فائنل میں پہنچے ہیں۔ حذیفہ نے کوارٹر فائنل میں نمبر دو سیڈ کولمبین کھلاڑی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ حذیفہ ابراہیم پاکستان آرمی کے اسکواش کھلاڑی ہیں۔ یو ایس اوپن انڈر 19 چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں