ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی رواں سال تیسری فلم ’ڈنکی‘ کو نمائش کیلیے سینما گھروں میں پیش کر دیا گیا۔ فلم میں سے دو نامور گلوکاروں کا ریکارڈ شدہ گانا ہٹائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی گلوکار شان مکھرجی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج ’ڈنکی‘ کا دن ہے جس کیلیے میں بہت پُرجوش ہوں اور فلم کیلیے بالکل بھی انتظار نہیں کر سکتا۔
شان مکھرجی نے لکھا کہ امید ہے ہر ایک کو یہ فلم پسند آئے گی، یہاں میں ایک چیز کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ فلم سے میرا گانا کیوں ہٹایا گیا۔
متعلقہ: سنیل شیٹی ’ڈنکی‘ دیکھ کر کیوں روئیں گے؟ شاہ رخ خان نے وجہ بتا دی
انہوں نے بتایا کہ میں نے گلوکارہ شریا گھوشال کے ساتھ ’دور کہیں دور‘ گانا ریکارڈ کروایا تھا جس کی عکس بندی مقبوضہ کشمیر میں ہوئی، لیکن جب اس کو ایڈٹ کرنے کی باری آئی تو راج کمار ہیرانی (فلم ہدایت کار) نے اس گانے کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
’راج کمار ہیرانی میرے ساتھ اس بارے میں بالکل ایماندار رہے جس کی میں تعریف کرتا ہوں۔ میں پوری طرح سمجھتا ہوں فلم اولین ترجیح ہے۔ امید ہے آپ کو ان کے آئندہ آنے والے پروجیکٹ میں میرا گانا سننے کو ملے گا۔‘
Good Morning !!! Aaj #Dunki Day hai … im super excited!! CAN’T WAIT TO SEE IT !! I’m sure Everyone is Going to love the Movie !!! I just want to clear the air about why my song was not part of the film ..
the song, a beautiful breezy duet ( with @shreyaghoshal ) “Durr kahi…— Shaan (@singer_shaan) December 21, 2023