ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سنیل شیٹی ’ڈنکی‘ دیکھ کر کیوں روئیں گے؟ شاہ رخ خان نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اداکار سنیل شیٹی ان کی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی دیکھ کر رونے لگ جائیں گے۔

شاہ رخ خان جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے پُرجوش ہیں اور اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس میں تاپسی پنو ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سنیل شیٹی نے شاہ رخ خان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ریلیز کے پہلے ہی دن سنیما جا کر پہلے شو میں فلم دیکھوں گا۔

- Advertisement -

متعلقہ: شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کا خطرناک قیدیوں سے سامنا کب ہوا؟

سنیل شیٹی نے کہا کہ ’ڈنکی‘ کا بڑی اسکرین پر جادو دیکھنے کیلیے مزید انتظار نہیں کر سکتا، فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کیلیے دعاگو ہوں۔

اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے بھی ٹوئٹ کیا۔ سُپر اسٹار نے سنیل شیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے آپ تھیٹر میں قہقہہ لگانے کے بعد روہیں گے جیسا کہ راج کمار ہیرانی کی فلموں میں ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں