پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پرابھو دیوا اور کاجول کے مداحوں  کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول اور معروف کوریو گرافر و اداکار پرابھو دیوا 27 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول اور اداکار پرابھو دیوا بڑے بجٹ کی ایکشن تھرلر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ساؤتھ انڈٰین فلمساز چرن تیج اوپلاپتی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے بالی ووڈ آئیں گے، فلم میں سینئر اداکار نصیر الدین شاہ، سمیو کتھا مینن، جیسہو سین گپتا اور ادیتیا سیل بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ کاجول پہلی بار کسی فلم میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

واضح رہے کہ پرابھو دیوا زیادہ تر جنوبی بھارت کی تامل، تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہیں تاہم وہ بالی ووڈ سے بھی وابستہ ہیں۔

کاجول اور پرابھو دیوا نے 27 برس قبل 1997 میں راجیو مینن کی تامل فلم ’مینسارا کانوو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں اروند سوامی بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں