پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’اونگی ٹاؤن میں قتل نوجوان کا رشتہ طے ہونے والا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان شہروز کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ والدہ کہتی ہیں شہروز کی بات پکی کرنے کے لیے لڑکی والے اتوار کے روز گھرآنے والے تھے۔ بیٹے کے سہرا دیکھنے کا ارمان تھا ظالموں نے کفن پہنا دیا۔

جمعرات کو اورنگی ٹاؤن قذافی چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول شہروز کے والدین اور بہن بھائی شدت غم سے نڈھال ہیں۔

مقتول کی والدہ کہتی ہیں جو چھیننا ہے چھین لو کم سے کم کسی کو جان سے تو نا مارو، بیٹے کی بات پکی کردی تھی جو اتوار کو اسے دیکھنے کے لیے آنے والے تھے ۔

- Advertisement -

مقتول شہروز کے والد نے پہلے بھی دکان پر سات آٹھ مرتبہ ڈکیتی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ بڑا بھائی بھی صدمے سے بے حال ہے۔ شہروز کے والد کے کہنا ہے پولیس ایسے اقدامات کرے کے آئندہ ایسے واقعات ہی رونما نا ہوں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں