اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’ڈنکی‘ کے بعد شاہ رخ خان کا بڑا اعلان، مداح خوشی سے جھوم اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے ’ڈنکی‘ کی ریلیز اور کامیابی کے بعد آئندہ سال نئی فلم کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم کی تصدیق کر دی جس کے بعد مداح اس پروجیکٹ کی تفصیلات جاننے کیلیے بے تاب ہیں۔

شاہ رخ خان کے مطابق انہوں نے نئی فلم کیلیے دستخط کر دیے اور پروجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز مارچ یا اپریل میں ہوگا۔ جس چیز نے مداحوں کا جوش و خروش بڑھایا وہ اداکار کا کردار کے بارے میں انکشاف ہے۔

- Advertisement -

سُپر اسٹار کے مطابق وہ آئندہ حقیقت پسندانہ اور دلکش کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ وہ ایسا کردار نبھانے کیلیے پُرجوش ہیں جو دیکھنے والوں کو متاثر کرے گا۔

متعلقہ: سنیل شیٹی ’ڈنکی‘ دیکھ کر کیوں روئیں گے؟ شاہ رخ خان نے وجہ بتا دی

گزشتہ روز شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔ یہ سُپر اسٹار کی رواں سال تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل وہ فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ میں نظر آئے جنہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس کی کہانی کی بات کرے تو یہ چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی داستان ہے جسے جذباتی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں