ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آج مہاجر ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی والے آج مہاجر کلچرل ڈے منا رہے ہیں شہر بھر میں ریلیاں مشاعروں مکالموں اور ادبی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی والے کراچی والے آج مہاجر کلچرل ڈے منا رہے ہیں۔ شہر بھر میں ریلیوں، مشاعروں، مکالموں اور ادبی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں اردو بولنے والے تہذیب کو اجاگر کر کے بانیان پاکستان کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔

منفرد طرز اور انداز تکلم مہاجر ثقافت کا سخن ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مہاجر کلچر ڈے بھرپور ثقافتی رنگوں کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ایام ثقافت مہاجر کے موقع پر اپنے اجداد کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے شہر بھر میں ریلیاں، مشاعرے،  ادبی محافل اور ہجرت کے موضوع پر مکالمے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

نوجوانان کراچی ریلیوں، روایتی مشاٰعروں، داستان گوئی اور ادبی محافل میں پاکستانی پرچم تھامے، ثقافتی لباس کرتا پاجامہ زیب تن کیے اور سینے میں پاکستانیت کے جذبے سے سرشار کئی دہائیوں تک ہندوستان بھر میں راج کرنے والی اردو تہذیب کو اجاگر کر رہے ہیں۔

مہاجر کلچرل ڈے کے موقع پر سیاسی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کلچر ڈے پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کا دن بھی ہے۔ اردو تہذیب بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ، سرسید احمد خان ، لیاقت علی خان کی  تہذیب ہے اور کلچرل ڈے نے کھوئی ہوئی نفیس، مہذب اور خوبصورت تہذیب و ثقافت کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں