11.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ اور اس کے گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے باران رحمت برسنے کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ اور اس کے اطراف میں گرج وچمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ باران رحمت کے برسنے سے موسم سرد ہو گیا ہے جب کہ عمرہ زائرین اور مقامی افراد نے بارش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

سعودی محمکہ موسمیات نے مملکت کے مختلف علاقوں میں  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

- Advertisement -

موسمیات کے قومی مرکز نے  بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں   کے چلنے جبکہ ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں