پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ارباز خان کی دوسری شادی؛ ملائکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ فلموں کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سابق شوہر ارباز خان کی دوسری شادی پر معنیٰ خیز پیغام جاری کر دیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار و فلمساز ارباز خان نے ملائکہ اروڑا سے طلاق اور اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے علیحدگی کے بعد 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کی۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’کسی ایسے شخص سے پیار کریں جو آپ کی محفوظ جگہ اور آپ کا سب سے بڑا ایڈونچر ہو۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: ملائکہ اروڑا کے مالی اثاثے جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

ارباز خان کی دوسری شادی؛ ملائکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ شادی کے چند سالوں بعد جوڑے میں اختلافات پیدا ہوئے اور دونوں میں 19 سال بعد طلاق ہوگئی۔

بعدازاں، ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور جبکہ ارباز خان نے جارجیا اینڈریانی سے تعلق جوڑ کر زندگی کو آگے بڑھایا۔ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں تعلق قائم ہے تاہم ازبان خان اور جارجیا انیڈریانی میں علیحدگی ہوگئی۔

بالی وڈ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو تذبذب کا شکار کیا۔ مداح یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ اس پوسٹ کے ذریعے کس کو پیغام دے رہی ہیں۔

56 سالہ ارباز خان کی شادی کی تقریب ان کی بہن ارپتا خان کے گھر منعقد کی گئی جس میں صرف دونوں کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ نکاح کے موقع پر ارباز خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں