کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی یتیم لڑکی کی تھانے میں ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر کےالیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز کےالیکٹرک عملےکی جانب سے لڑکی کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر اقبال مارکیٹ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں کےالیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کےالیکٹرک عملے نے تھانے میں خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو بنا کر وائرل کی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خاتون کی بےعزتی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون صارف کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد/بدسلوکی کر رہی ہے۔ علاقے کی ٹیمز نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جنہوں نے خاتون کی شناخت کی۔
پولیس اسٹیشن میں پیش کیے جانے پر مزکورہ خاتون نے شدید اظہار افسوس کرتے ہوئے رضاکارانہ…
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) December 26, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کےالیکٹرک عملے سے بدتمیزی، کام سے روکنے پر تھانے بلایا گیا تھا تھانےمیں خاتون نےکےالیکٹرک عملےسےمعافی مانگی تھی، کےالیکٹرک عملے نے انہیں معاف کر دیا تھا اور معاملہ ختم کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لڑکی نے ناروا سلوک پر کےالیکٹرک کی گاڑی پر چڑھ کر احتجاج کیا تھا۔