پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔

نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، زراعت اور مویسی بانی میں ڈسلپن، تکلیف، نمو اور صبر شامل ہے ایسے پیشے کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے بازرے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جارہی ہیں، آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ کلمے کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ایک ریاست طیبہ اور ایک ریاست پاکستان یہ محض اتفاق نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس گلیشیئر، ددریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے، ہماری زرخیز زمین سے دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل پیدا ہوتے ہیں، پاکستان میں گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے قائد اعظم کے تین اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا ہے جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے، گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد ہے کہ سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے جس کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا، آمدن سے کسانوں کی مدد اور زرعی ریسرچ ہوگی، فوج کا اس میں کردار صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ مل کر سرکوبی کریں گے، سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افرا تفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے کہ ریاست وجود کھوتی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں