پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں بیماری کے پھیلاؤ پر خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ایچ او سربراہ نے غزہ میں بیماری کے پھیلاؤ پر ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ڈبلیو ایچ او سربراہ کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں میں رہنے والے فلسطینی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، ایک لاکھ 80 ہزار افراد سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسہال کے 1 لاکھ 36 ہزار 400 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں نصف بچے ہیں، خارش کے 55 ہزار، 400 اور چکن پاسک کے پانچ ہزار 330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

کیمپوں میں جلد پر خارش کے 42 ہزار 700 کیسز، یرقان کے 4 ہزار 683 کیسز موجود ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پناہ گاہوں میں گردن توڑ بخارکے126  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے جواب میں بڑے پیمانے پر بے گھر پناہوں میں آرہے ہیں کچھ ایسے خاندان ہیں جنہیں متعدد بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متعدی بیماریوں کے بڑھتے خطرے کے لیے فکر مند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں