جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس چیف خادم حسین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خادم حسین نے بتایا کہ سال نو پر سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں، ماضی میں ہوائی فائرنگ سے زخمی اور ہلاکتیں ہوتی رہی ہیں۔

سربراہ کراچی پولیس نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں ہم بہت زیادہ سختی کریں گے، جو بھی پکڑا گیا مقدمہ درج کر کے جیل بھیجیں گے، کسی کی موت ہوئی تو قتل اور دہشتگردی کی دفعہ بھی لگائیں گے۔

ادھر، ٹریفک پولیس نے سال نو کے موقع پر تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان کے مطابق شہری ڈیفنس کی طرف جانے کیلیے متبادل راستہ استعمال کریں، ڈیفنس کے رہائشیوں کیلیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔

دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہری نئے سال کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پولیس قانون کے مطابق اقدامات کرے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں