13.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئے سال کے پہلے ہی دن چند منٹوں میں ہی 64 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس چند منٹوں میں ہی چونسٹھ ہزارکی سطح پرپہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1785 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 64 ہزار کی سطح دوبارہ عبورکر گیا۔

- Advertisement -

اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت انڈیکس 64 ہزار236 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کریکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔۔ تمام معاشی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

خیال رہے سال 2023 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اور منفی رحجانات رہے، تاہم اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا۔

پاکستان میں سال 2023 کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 40 ہزار 815 کی سطح سے ہوا اور 67 ہزار کی بلند سطح پر پہنچا تاہم سال کے آخری کاروباری دن مارکیٹ کا انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار کی سطح پر آ گیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2023 میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں