جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ: پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر

دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے جوان شہید ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر مؤثر کارروائی کر کے افغانستان سے دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ فورسز سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے جن سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی۔ دہشتگردوں نے افغان حدود سے پاکستانی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا تھا جبکہ نائک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں