پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان  کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر سے منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سےکالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف دہشتگردی کی جنگ لڑرہی ہے سب جانتے ہیں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، 29 دسمبر کو میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فورسز پر حملے کئے، ژوب گیریژن پر ہونے والے حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا۔

میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا، ڈی آئی خان میں درابن، ٹانک میں بھی دہشتگردوں کے پاس جدید غیر ملکی اسلحہ تھا۔

فورسز نے افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کئے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد ہتھیار کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کئے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں