14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ژالے سرحدی نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کامیڈی کررہی ہیں۔

انسٹا گرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں ایک شخص ژالے سرحدی سے کہتا ہے کہ میں تجھے کبھی سمجھ پایا، جس پر ژالے کہتی ہیں۔۔تم مجھے کبھی سمجھ بھی نہیں پاؤ گے ”Im a mysteri girl“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

- Advertisement -

جس پر وہ شخص کہتا اچھا تو مستری ہے، ہم اتنے دنوں سے مستری ڈھونڈ رہے ہیں میرے گھر پر پلاستر ہونا ہے۔ چل۔ اور وہ شخص ژالے سرحدی کا ہاتھ کھینچ کر لے جاتا ہے۔

ژالے سرحدی نے اب سے کچھ دیر قبل ہی یہ ویڈیو جاری کی ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل ایک شو میں بات کرتے ہوئے نامور اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں دل پھینک تھی۔

نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ بچپن میں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آ جاتا تھا اور ہر کوئی میرا کرش ہوتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اسکول میں ہم جماعت لڑکے سے محبت ہوگئی تھی لیکن جب اسکول تبدیل کیا تو وہ محبت بھی ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے اسکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔

صحیفہ جبار بھی سوشل میڈیا ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے یہ بھی بتایا کہ میرا تعلق شوبز گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے تمام افراد گلوکاری کرتے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں