جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رکن پارلیمنٹ کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کی کم عمر رکن پارلیمنٹ کے منفرد انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ میں 170 سال سال میں سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی ہانا رویتی میپی کلارک کی ایوان میں پہلی تقریر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ ہانا کی جانب سے پیش کیا جانے والا ’ہاکہ‘ ہے۔

ہانا کلارک کا تعلق نیوزی لینڈ کے ماؤری قبیلے سے ہے جو اس خطے کے اصل باشندے ہیں۔ ماؤری قبیلے میں کئی طرح کے روایتی رقص ہیں اور ’ہاکہ‘ بھی ایسا ہی ایک رقص ہے جو جنگ یا کھیل شروع ہونے سے پہلے پیش کیا جاتا ہے۔

ہانا کلارک کا ہاکہ وائرل ہوا تو پاکستان سمیت کئی ممالک میں لوگ غلطی سے یہ سمجھے کہ وہ اپنی زبان میں تقریر کر رہی ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

ہانا نے تقریر انگریزی میں کی۔ ماؤری قبیلے کے دیگر افراد کی طرح وہ بھی تعلیم یافتہ ہیں اور روانی سے انگریزی بولتی ہیں۔

لیکن ہانا کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ثقافت سے الگ نہیں رہ سکتی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں آنے والے لوگوں کو اپنا کلچر پیچھے چھوڑنے کے لیے کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی۔

ہانا نے پارلیمنٹ میں ہاکہ بھی اپنی ثقافتی شناخت کے اظہار کے لیے پیش کیا۔ مہمانوں کی گیلری میں موجود ان کے دوستوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔

ہانا حال ہی میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی تقریر دسمبر کے وسط میں کی جسے انہوں نے ماؤری نوجوانوں کے نام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں