اشتہار

نیویارک اور واشنگٹن کے برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹنن: امریکی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت بوسٹن، نیو انگلینڈ اور بالٹی مور برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق نیویارک، میساچوسٹس، پنسلوینیا اور ورجینیا سمیت کئی ریاستوں میں موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، موسمیات نے جمعہ کو میری لینڈ سے ریاست مین تک شدید برف باری اور شدید برفانی طوفان سے خبردار کیا تھا۔

امریکا میں اس وقت شدید سردی کا راج ہے، مشرقی ساحلی علاقوں میں آج سے برفانی طوفان کا الرٹ جاری کیا جا چکا ہے، امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

بجلی کی فراہمی معطل اور درخت گرنے کے بھی خدشات ہیں، انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، موسم سرما کے طوفان کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کے پیش نظر پورے امریکا میں ویدر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق کنیکٹی کٹ، رہوڈ آئی لینڈ اور میساچوسٹس میں بھاری برف باری اور تیز طوفانی ہواؤں کے سبب بجلی کی بندش اور درختوں کے گرنے سے نقصانات کا اندیشہ ہے، ساحل پر تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں