یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے سعودی ہم منصب کے ساتھ فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایکس پر کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ "دو ریاستی حل پر بین الاقوامی اتفاق رائے کو عملی شکل دینے کے اقدامات” پر تبادلہ خیال کیا۔
With @FaisalbinFarhan we spoke about our joint peace initiative and steps to translate the international consensus on the two-state solution into action. The path will be difficult, but there is no alternative to peace
I invited Prince Faisal to the FAC in Brussels on 22 January pic.twitter.com/qBy2sXjdLL
— Josep Borrell Fontelles (@JosepBorrellF) January 8, 2024
انہوں نے کہا کہ راستہ مشکل ہوگا لیکن امن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
یورپی یونین کی سربراہ نے ’انتہا پسند‘ اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کی حمایت کی ہے۔ یورپی یونین کی چیف ارسلا وان ڈر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کے ذمہ دار "انتہا پسند” اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کی حمایت کی ہے۔