ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قطر میں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان بائیک سے محروم، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قطر ی حکومت نے ون ویلنگ کرنے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے نوجوان کو دیگر قطری نوجوانوں کے لیے مثال بنا دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری حکومت نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کی موٹر بائیک ضبط کر کے اس کو مشین میں ڈال کر کرچی کرچی کر دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب یو اے ای کی وزارت داخلہ نے ایک سروس متعارف کرائی ہے جو آپ کو اپنے ٹریفک جرمانے کو قسطوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے قسطوں کی سروس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو جرمانے کی رقم کو قسطوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

وزارت کی جانب سے 2021 میں گاڑی چلانے والوں کو یہ سروس فراہم کرنے کے لیے چار قومی بینکوں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔

جن چار بینکوں کی جانب سے یہ سروس پیش کی جارہی ہے، ان میں ابوظہبی بینک (FAB)، کمرشل بینک آف دبئی (CBD)، امارات اسلامی اور RAKBank سروس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بینک گاڑی چلانے والوں کو 3، 6، 9 یا 12 ماہ کے آسان ادائیگی کے منصوبوں (EPP) میں سے انتخاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں