مٹھی: بھوکے پیاسے تھر میں ایک اور بچی موت کی وادی میں جا پہنچی ۔ گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی ۔بھوک ، پیاس ، تھر کے بچوں کی موت کا سندیسہ لئے کھڑی ہے ۔
بد حال تھر واسی پریشان ہیں کہ نہ جانے کب موت ان کے دروازے پر دستک دے جائےاور صحرا میں موجود ان کے گلشن کو اجاڑ جائے۔ بھوک وپیاس سے بلکتے بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں جان دے رہے ہیں۔
سول اسپتال میں ساٹھ بچےموت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ایک بچی تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردی گئی ۔ حکومتی عہدیداران اپنے وعدوں پر وفا کرتے نظر نہیں آرہے اس کا منہ بولتا ثبوت بچوں کی اموات پر کئے جانے والے ناکافی اقدامات اور ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے ۔
- Advertisement -