اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بیشترشہروں میں سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔ ملک بھر میں سردی نےاپنا جلوہ دکھادیا۔ کہیں سرد ہوائیں چل رہی ہیں تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بھی سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری رگوں میں خون جمانے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سرد ی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ بیشترشہروں ا ور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ اورچترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔