11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نامور کلاسیکل موسیقار انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نامور کلاسیکل موسیقار استاد راشد خان طویل علاعت کے بعد 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق استاد راشد خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز کولکتہ کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کو دماغ میں خون کی کمی کے باعث گزشتہ سال 22 نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا بعدازاں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

- Advertisement -

دوران علاج ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا تھا اور تقریباً ایک ماہ بعد 9 جنوری کو دورانِ علاج وہ دو دم توڑ گئے۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر گلوکار راشد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

راشد خان اپنی روح پرور آواز کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک میں مقبول ہیں، اپنے پورے کیریئر کے دوران راشد خان نے کلاسیکی موسیقی میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

انہیں فن کے شعبے میں بھارتی حکومت کی طرف سے 2022 میں بھارت کا تیسرا سب سے اعلیٰ اعزاز پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دنیا بھر میں مشہور میوزک فیسٹیولز اور کنسرٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ہندو کلاسیکی موسیقی کے استاد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں