ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

پاک، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فوٹو سیشن کرایا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آکلینڈ میں ہوئی جہاں پاکستای کپتان شاہین شاہ آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سیریز کا آغاز کل سے آکلینڈ میں افتتاحی میچ سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گا۔

دوسرا میچ اتوار 14 جنوری کو ہیملٹن میں شیڈول ہے۔ تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں جب کہ آخری دو میچز کرائسٹ چرچ میں 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کی سیریز سے قبل بھرپور ٹریننگ جاری ہے اور قومی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بھی پریکٹس کی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ پہنچنے  پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔

ویڈیو: آکلینڈ میں قومی ٹیم کی پریکٹس، فخر کے چھکے لگانے کی مشق

یاد رہے کہ یہ شاہین شاہ آفریدی کا بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان پہلا امتحان ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں آخری سیریز 2018 میں جیتی تھی جب کہ 2020 میں کیویز فاتح رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں