ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

برونائی کے شہزادے رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البولقیا کے بیٹے شہزادہ عبدالمتین شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البولقیا نے اپنے بیٹے کی منگنی کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا جبکہ شہزادہ عبدالمتین نے اپنی منگیتر کے ساتھ پہلی مرتبہ تصویر گزشتہ ہفتے جاری کی تھی۔

- Advertisement -

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ شہزادہ عبدالمتین اور 29 سالہ ینگ ملیا انیشہ کی شادی کی تقریب دارالحکومت میں ایک سونے کے گنبد والی مسجد میں منعقد کی گئی۔

دونوں شخصیات کے ولیمے کی عالیشان تقریب کا انعقاد 14 جنوری کو ہوگا جس کے لئے عالمی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماعت کے دوران جج کو ڈانٹ دیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ تقریب یہ ایک عالیشان 1788 کمروں پر مشتمل محل میں منعقد کی جائے گی۔ شادی کی عالیشان تقریبات 10 روز تک جاری رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں