ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز کن کو دیئے جائیں گے؟ کراچی والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وارداتوں میں موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن کی موٹر سائیکلیں اکتوبر سے دسمبر تک چھینی گئی ہیں انکوموٹرسائیکلین دیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں کو 10 سے 15 دنوں میں سیکنڈہینڈموٹرسائیکل دیں گے، 73موٹر سائیکلیں خریدی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کوئی رائیڈر ہے اور اس کا موبائل چھن گیاہے تو اس کو موبائل دیں گے ، موٹر سائیکلیں اور موبائل ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہری مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل ، موبائل فون سے محروم ہوئے، شہری درخواستیں دے کر جاتے تھے کہ ہمارے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں، مجھے ایک شخص نے بتایا کہ وہ روزانہ تھانے موٹر سائیکل کا معلوم کرتا ہے، ہمیں لاڑکانہ ، میر پور خاص ، دیگر اضلاع سے بھی فون کالز آئی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں موٹر سائیکلیں چھیننےکی وارداتیں ہوئی ہیں، کچھ لوگوں نےہمارے اس اقدام پر تنقید بھی کی ہے، گورنر کے پاس امن و امان درست کرنے کا اختیار نہیں ، ایک 2 ماہ کیلئےآئی جی کو گورنرہاؤس کے ماتحت کردیں کوئی بڑاجرم نہیں ہوگا، ہمارے پاس اختیارات نہیں،ہم جو کچھ کررہے ہیں اخلاص سے کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں