بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے میں ملوث شخص کو دہلی پولیس نے ہفتے کو گرفتار کر لیا ہے۔
رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا
جس کے بعد سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اداکارہ رشمیکا نے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ذمے داروں کو پکڑنے کے لیے آپ کا شکریہ۔
https://twitter.com/iamRashmika/status/1748747137549271186
اداکارہ رشمیکا مندانا نے لکھا کہ مجھے سے محبت کرنے والوں اور میری حمایت کرنے والے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں اگر آپ کی تصویر آپ کی مرضی کے بغیر کہیں بھی استعمال کی جائے تو یہ غلط ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔