اکثر صارفین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ آن لائن کوئی آرڈر کریں تو انھیں ان کے مطلب کی چیز مہیا نہیں کی جاتی یا دکھائے گئے معیار سے کم کی چیز فراہم کی جاتی ہے۔
اگر کوئی نامور ای کامرس ویب سائٹ بھی آن لائن آرڈر میں دھوکہ دہی کرے یا اس معیار کی چیز نہ بھیجے جس کے لیے پیسے ادا کیے گئے تھے تو پھر صارف سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔ بھارت میں بھی ری پبلک ڈے سیل کے موقع پر ایک صارف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔
سورو مکرجی نامی صارف نے مشہور شاپنگ پورٹل ’فلپ کارٹ‘ سے آن لائن لیپ ٹاپ آرڈر کیا تھا اور اس کے لیے ایک لاکھ تیرہ ہزار بھارتی روپے کی خطیر رقم ادا کی تھی۔
تاہم انھوں نے جب گھر آئے لیپ ٹاپ کا باکس کھولا تو ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ محاورے کے مصداق انھیں پرانا اور گندا سا لیپ ٹاپ فراہم کیا گیا۔
سورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پبلک ڈے سیل کے موقع پر ’آسس‘ کمپنی کا برینڈ نیو لیپ ٹاپ آرڈر کیا تھا لیکن مجھے ایک پرانا اور بوسیدہ لیپ ٹاپ بھیج دیا گیا۔
انھوں نے مزید لکھا کہ جب بھی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کوئی بھی پروڈکٹ منگوائیں اس پر کبھی بھی بھروسہ نہ کریں۔ ساتھ ہی انھوں نے فلپ کارٹ کمپنی کو ٹیگ بھی کیا۔
Please do not share your order specific details or personal details on this social platform as they are visible to all. Kindly reach out to us via DM to ensure your details are secure. (2/3) https://t.co/lE2Sm2ajfD
— FlipkartSupport (@flipkartsupport) January 14, 2024
پارسل حاصل کرنے اور اس دوران ڈیلیوری ایگزیکٹیو کے ساتھ بات چیت کرنے کی ویڈیو سورو نے بنالی تھی جبکہ انھوں نے لیپ ٹاپ کو استعما کرنے کے حوالے سے ڈیلیوری ایگزیکٹیو سے احتیاتی تدابیر بھی پوچھی تھیں۔
اس کے جواب میں فلپ کارٹ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ برائے مہربانی اپنے آرڈر کی مخصوص تفصیلات یا ذاتی تفصیلات کو سوشل پلیٹ فارم پر شیئر نہ کریں بلکہ ہمیں ذاتی طور پر میسج بھیجیں جس کے بعد یہ پوسٹ سورو کی جانب سے ہٹا دی گئی۔
To ensure your privacy, please delete your order details from this social platform. (2/2) https://t.co/8XaOc0Dxcw
— FlipkartSupport (@flipkartsupport) January 14, 2024