اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

حرا خان کا دوست کی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی گانے پر دوست کی شادی کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’شوہر کے ساتھ مل کر اس گانے کی تیاری کی، کیا مجھے زیادہ کثرت سے رقص کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

حرا خان نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے ڈانس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

حرا خان نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حرا خان پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی پروپیگینڈا فلم کا حصہ بننے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑی تھیں۔

ہیرو ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد پاکستانی اداکارہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ بالی وڈ کے بڑے سپراسٹارز بھی پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلموں کا حصہ بنتے ہیں تاکہ ان کی فلم کمائی کرسکے۔‘

انھوں نے بھارتی فلم پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ ’دا ٹی واز فنٹاسٹک‘ ڈالنا تو بھول گئے۔ حرا نے بھارتی فلم سازوں کو پائلٹ ابھینندن کی یاد دلائی جو پاکستانی ایئرفورس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے تھے اور بھارت کی پوری دنیا میں سبکی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں