ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارت میں عام انتخابات سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھر میں سرِ فہرست ہے ، مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہی نہیں بلکہ دیگرسیاسی جماعتیں بھی انتخابات میں کامیابی کیلئےبڑے پیمانےپر ڈس انفارمیشن کاغیرمعمولی استعمال کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں عام انتخابات سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔

رپورٹ میں مودی سرکار کے انتخابات کو بھارت میں پراپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر مبنی غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سماجی خلیج اور پلولرائزیشن بڑھنے کا خطرہ ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہی نہیں بلکہ دیگرسیاسی جماعتیں بھی انتخابات میں کامیابی کیلئےبڑے پیمانےپر ڈس انفارمیشن کاغیرمعمولی استعمال کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں غلط اور گمراہ کن معلومات کو بھارت کے لیے اگلے 10 سالوں تک سب سے بڑا خطرہ تسلیم کیا گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کا وسیع پیمانے پر استعمال بھارت میں شہری بدامنی، احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق غلط معلومات کے پھیلاوٴ سے بھارتی عوام کی سماجی ہم آہنگی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بھارت کی بی جے پی حکومت کے دباوٴ میں یوٹیوب اور ایکس سے بی بی سی کے گجرات فسادات سے متعلق ڈاکومنٹری کے لنک کو ہٹانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام غلط معلومات پھیلانے کے سیاسی ایجنڈے میں سوشل میڈیا کی شمولیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، غلط معلومات کے بڑھنے اور ممالک کے زوال پذیر پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت گزشتہ سال 180 ممالک میں 161ویں نمبر پر تھا۔

اسی تناظر میں گزشتہ سال واشنگٹن پوسٹ نے 2020ء سے بھارتی کرنل کی زیرپرستی پروپگینڈا کرنے والی تنظیم ڈس انفو لیب (DISINFO LAB) کو بے نقاب کیا، جس کا مقصد بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلاکر مودی سرکار کابین الاقوامی تشخص بہتر بنانا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈس انفو کے پروپگینڈا کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیلانے کیلئے انتہاء پسند جماعت بی جے پی کے کارندے، سابق انٹیلی جنس اور ملٹری افسران اور حکومتی وزراء کاربند ہیں، بی جے پی سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف پروپیگنڈا کرکے انتہا پسندوں ہندووٴں کی حمایت حاصل کرتی ہے،بی جےپی نےاس مذموم مقصد کی خاطرڈیڑھ لاکھ سوشل میڈیاورکرزکابڑانیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں