بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف فتح کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں قومی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 35.5 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، علی رضا نے تین اور محمد ذیشان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی آخری وکٹ گرتے ہی قومی کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی، ویڈیو میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جشن مناتے اور سجیدہ ریز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں