ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم کےعہدے کیلئے نہ صرف تیار ہوں بلکہ بہترین انتخاب ہوں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیراعظم کےعہدے کیلئے نہ صرف تیار ہوں بلکہ بہترین انتخاب ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک ہی قسم کی سیاست کررہی ہیں،دونوں سےاتحادگڑھے اورکھائی جیساہے،ترجیح تو یہی ہوگی پیپلزپارٹی اپنی حکومت بنائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیراعظم کےعہدے کیلئے نہ صرف تیار ہوں بلکہ بہترین انتخاب ہوں۔

- Advertisement -

نواز شریف کے حوالے سے پی پی چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب چارٹرآف ڈیموکریسی والے روپ میں ہیں نہ ہی ووٹ کوعزت دو والے، وہ وہی پرانے آئی جی آئی والے میاں صاحب کے روپ میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا ساتھ دینا میرے لئے مشکل ہے اور ان کی سیاست پر تنقید جائز ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کےساتھ دوبارہ وزیرخارجہ بنناناممکن ہے تاہم پرانی روایتیں توڑنے پران کا ساتھ دے سکتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں