قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ اگر کھلانا ہے تو پوری سیریز دو ورنہ میں بھی اپنا الگ راستہ دیکھوں گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال میں تین بار کم بیک کیا لیکن ایک بھی پوری سیریز نہیں ملی، ایک بار پوری سیریز دے کر باہر کردیں بیچ میں نہ لٹکائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر کرکے یہ دماغ میں ڈالا جارہا ہے کہ میں تیار نہیں ہوں۔
اعظم خان نے کہا کہ میچ جتوا سکتا ہوں اس لیے لیگ کرکٹ میں بلاتے ہیں۔
جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ میں کرکٹ کلیئر مائنڈ کے ساتھ کھیلتا ہوں جب کوئی آکر اس میں شبہ کرے تو میں مایوس ہوجاتا ہوں۔
Azam Khan "In league cricket I am never made to feel that I have weaknesses, but when I play for Pakistan they make me feel I have weaknesses" (courtesy Desert Vipers) #Cricket pic.twitter.com/HlKLVN1yar
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) February 6, 2024
اعظم خان نے کہا کہ جب میں لیگ کرکٹ میں غیرملکی کوچز کے ساتھ کھیلتا ہوں تو وہ کبھی یہ محسوس نہیں کرواتے کہ مجھ میں کوئی کمی ہے لیکن جب میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کھیلتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہاں مجھ میں سچ میں کوئی کمی ہے پھر اپنی اننگ دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں کہ کسی کھلاڑی سے کم نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ اعظم خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں 3 تین میچز کھلا کر ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا، تینوں میچز میں ان کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی تھی۔
آئی ایل ٹی 20 لیگ میں اعظم خان نے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔