10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں مدرسے سے بچے کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں مدرسے سے دس سالہ بچے کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے، بچے کی گردن پر زخم کے نشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جی 6 تھری کے علاقے سے مدرسے سے طالبعلم کی لاش ملی ہے۔ لاش مدرسے کے واش روم میں تھی۔ ترجمان کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی گردن پر زخم کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے گلے پر تیز دھار آلے کا کٹ لگا ہوا تھا، بچے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

بچے کا نام محمد عبداللہ ولد محمد ساجد بتایا گیا ہے، یہ بچہ مدرسے میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور چھٹیوں کے بعد آج ہی واپس آیا تھا۔

بچے کا والد پی ایم کالونی میں رہائش پذیر ہے اور ٹیلیفون ایکسچینج میں سرکاری ملازم بھی ہے۔ تاحال بچے کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس کا یہ کہنا ہے کہ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کس وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں