پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر لیا ہے۔
ن لیگ کے قائد کا ووٹ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے ماڈل ٹاؤن میں واقع پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔
ان کے ہمراہ مریم نواز، پرویز رشید کے علاوہ اس حلقے سے ن لیگ کی اتحادی استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار عون چوہدری بھی موجود تھے۔