لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کنوینرایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے حکومت سازی کے لئے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کنوینرایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت سازی کے لئے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
خالد مقبول نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مکمل نتائج آنے اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
یاد رہے سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف نے نواز شریف کا پیغام آصف زرداری کو پہنچایا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
آصف زرداری اور شہباز شریف میں مل کر حکومت کرنے پر اتفاق کیا تھا ، حکومت سازی کیلئے دونوں جماعتیں رائے پیش کریں گی۔