بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ضلع خیبر میں فورسز کی کارروائی میں داعش کا مطلوب دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا مطلوب دہشتگرد لیڈر صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھا۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔ مقامی افراد نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے فورسز کی حمایت کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے مطلوب دہشتگرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی کو ہلاک کیا تھا۔

دہشتگرد قلعہ سیف اللہ اور پشین کے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں