انتخابات میں ناکامی کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی۔
اپنے مختصر بیان میں جہانگیرترین نے استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مخالفین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
- Advertisement -
جہانگیرترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے دیگر ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ جہانگیرترین نے پنجاب کی دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔